ممبئی کا میرین ہائی وے نومبر سے کھلے گا: شندے
ممبئی، جنوری۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے جمعرات کو کہا کہ ممبئی ٹرانس ہاربر لنک پروجیکٹ اس سال نومبر میں شروع کیا جائے گا اور یہ نقل و حمل کے لئے سب سے طویل سمندری راستہ ہوگا۔
مسٹر شندے نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ ممبئی اور نئی ممبئی کے درمیان تقریباً 22 کلومیٹر طویل ٹرانس ہاربر لنک کے پیکیج-II کا پہلا سب سے طویل او ایس ڈی 180 میٹر لمبا اور 2,300 ٹن وزنی ہے۔اس موقع پر ممبئی شہر کے سرپرست وزیر دیپک کیسرکر، وزراء دادا جی بھوسے، سنجے راٹھوڑ، ایم پی راہل شیوالے، ایم ایم آر ڈی اے میٹروپولیٹن کمشنر ایس وی آر سرینواس، ایڈیشنل کمشنر گووندراج اور دیگر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ سمندری شاہراہ ممبئی اور ضلع رائے گڑھ کے چرلے کے درمیان کا فاصلہ 15 سے 20 منٹ میں طے ہو جائے گا۔ یہ ایک ماحول دوست میرین ہائی وے ہے اور اس کی تعمیر میں عالمی معیار کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ اس ہائی وے کو ٹول ادا کرنے کے لیے رکنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ او آر ٹی ایس کے ساتھ ملک کی پہلی سڑک ہوگی۔