سمید شیکھر کو سیاحتی مقام اعلان کرنے کے فیصلے پر دوبارہ غورکریں -پائلٹ

جے پور، جنوری ۔راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ عوامی جذبات کے پیش نظر حکومت کو جین کمیونٹی کے مقدس تیرتھ استھل سمید شیکھر کو سیاحتی مقام اعلان کرنے سے پہلے اپنے فیصلے پردوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔مسٹر پائلٹ نے مسٹر ریڈی کو لکھے گئے خط میں مرکزی وزیر سیاحت کے ذریعے حال ہی میں جین کمیونٹی کے ایک مقدس زیارت گاہ سمید شیکھر کو سیاحتی مقام اعلان کئے جانے پر جین برادری میں پائی جانے والی شدید ناراضگی کی طرف توجہ منذول کرائی ہے۔انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ سمید شیکھر پارس ناتھ پروتراج جین برادری کے عقیدے کا اہم مرکز ہے۔ وزارت سیاحت کی طرف سے سمید شیکھر کو سیاحتی مقام اعلان کرنے سے جین برادری کے عقیدے کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ جین مت کے پیروکاروں میں اس مذہبی، جذباتی اور حساس معاملے پر مرکزی حکومت کے رویے کے خلاف ناراضگی پائی جاتی ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں جین برادری مرکزی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔مسٹر پائلٹ نے مسٹر ریڈی سے درخواست کی کہ عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت کی وزارت سیاحت کو سمید شیکھرکو سیاحتی مقام اعلان کرنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنا چاہئے۔

Related Articles