میگھالیہ میں 21 لاکھ سے زیادہ ووٹر ہیں

شیلانگ، جنوری ۔میگھالیہ میں اس سال فروری میں 60 رکنی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہونے کی امید ہے۔دریں اثنا ایک انتخابی اہلکار نے جمعرات کو بتایا کہ ریاست میں کل 21,61,129 ووٹر ہیں، جن میں 10,92,326 خواتین ووٹر اور دو ٹرانس جینڈر ووٹر شامل ہیں۔ ریاست میں 4,29,062 نئے ووٹر اسمبلی انتخابات میں پہلی بار اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔چیف الیکٹورل آفیسر فریڈرک رائے کھرکنگور نے کہا کہ 9 نومبر 2022 تک تیار کردہ ڈرافٹ الیکشن کے مطابق ریاست میں ووٹروں کی تعداد میں 2.36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ 3844 سروس ووٹرز ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 13,848 ووٹرز کی موت یا رہائش کی تبدیلی جیسی وجوہات کی بنا پر ووٹر لسٹ سے ہٹا دیے گئے ہیں، جبکہ 40,700 ووٹرز کی تفصیلات میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے۔چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ انتخابی فہرست برائے خصوصی خلاصہ نظر ثانی (ایس ایس آر) 2023 آج شائع کی جائے گی۔ ایس ایس آر-2023 کا آغاز 9 نومبر کو ڈرافٹ ووٹر لسٹوں کی اشاعت کے ساتھ شروع ہوئی۔ انہوں نے کہا، ”کل 63,763 نئے ووٹروں نے ابھی ابھی ختم ہونے والے ایس ایس آر کے دوران فارم 6 کے ذریعے اندراج کے لیے درخواست دی ہے۔ دعوؤں اور اعتراضات کی سماعت کے بعد 49,915 ووٹرز کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles