اسٹالن چنئی سنگمم میلے کا افتتاح کریں گے
چنئی، جنوری۔تمل ناڈو کے شاندار ثقافتی ورثے اور مختلف روایتی لوک فنون کی نمائش کرنے والے پونگل اتسو کی طرح ہی منایاجانے والا ‘چنئی سنگمم’ – ‘نمما اورو تھروویزہ’ تہواراس بار 10 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ منایاجائے گا اوراس کا افتتاح وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن 13 جنوری کو کریں گے۔دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کی لوک سبھا ایم پی کنیموزی کا ایک پسندیدہ پروجیکٹ مانے جانے والے اس پروگرام کو اس بار ایک مکمل سرکاری پروگرام کے طور پر منایا جائے گا اور اس کا افتتاح خود مسٹر اسٹالن کے ذریعہ 13 جنوری کو شہر کے دیپ میدان میں ایک عظیم الشان ثقافتی پروگرام کے ساتھ کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ جب جب بھی ڈی ایم کے پارٹی اقتدار میں تھی، چنئی سنگمم پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا تھا۔ریاستی حکومت نے، ایک دہائی کے وقفے کے بعد 2021 میں ڈی ایم کے کے اقتدار میں آنے کے بعد اپنے پہلے سال میں، پچھلے سال پونگل تہوار کے دوران اسی طرح کے پروگرام منعقد کیے تھے اور اس کا نام ‘نما اورو تھروویزہ’ (ہمارے شہر کا تہوار) رکھا تھا۔ اور ‘سنگمم’ کا مطلب ہے ‘سنگم’۔اس میں کتاب میلہ، ادبی میلہ اور ایوارڈز کی پیشکش سمیت کئی تقریبات شامل ہوں گی۔اس سال کے آخر میں سنگمم، جس کا انتظام محترمہ کنیموزی کے ذریعہ کیا جارہا ہے، ریاست کے دیگر علاقوں میں منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے صنعت، تمل سرکاری زبان اور تمل ثقافت کے وزیر تھنگم تھیناراسو کی موجودگی میں کہا، ’’ ہم نے ریاست کو سات زونوں میں تقسیم کیا ہے اور ان جگہوں پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔محترمہ کنیموزی نے یہاں کہا کہ 14 سے 17 جنوری تک 16 مقامات پر پروگرام منعقد کیے جائیں گے، یہ پروگرام پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں بھی منعقد ہوں گے۔ لوک فن اور موسیقی سمیت ثقافتی پروگراموں کے ساتھ ساتھ کلاسیکی پرفارمنس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس میں یوتھ بینڈ بھی شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں چنئی میں کل 170 گروپ پرفارم کریں گے اور تمام ایونٹس میں داخلہ مفت ہے۔ ریاست کے مختلف حصوں سے آئے کل 800 فنکار پروگرام کے دوران مقامی فن کا مظاہرہ کریں گے۔تمل آرٹس اینڈ کلچر سکریٹری بی۔ چندر موہن نے کہا کہ دیگرریاستوں کے رقاص بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن 16 مقامات پر 108 اسٹالوں کے ذریعے روایتی کھانے کی اشیاء پیش کرنے کے لیے ریستوراں اور کھانے کے ماہرین کے ساتھ تال میل کرے گا۔اس دوران چنئی میں اروتو کڈائی حلوہ (جنوبی ترونیل ویلی کی ایک مشہور مٹھائی)، کوول پٹی کدلا متئی (میٹھی مونگ پھلی کی کینڈی) اور سری ولّی پتھور پلکووا (دودھ کھویا) جیسی بہت سی اشیاء دستیاب ہوں گی۔چنئی سنگمم-نمما اورو تھروویزہ کے حصے کے طور پر کھیلوں اور پینٹنگ و مجسمہ سازی کی نمائشیں بھی لگائی جائیں گی۔ڈی ایم کے کے ڈپٹی جنرل سکریٹری کنیموزکی نے کہا کہ مشہور کالی وڈ میوزک ڈائریکٹر سنتوش نارائنن اور ان کا گروپ فنکاروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کریں گے اور 13 جنوری کو چنئی سنگمم – نمما اورو تھروویزہ کی افتتاحی تقریب کے لیے موسیقی تیارکریں گے اوریہ تقریب 14 جنوری کو آئیلینڈ میدان میں منعقد ہوگی۔محترمہ کنیموزی نے ریاستی سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ تہوار سے متعلق جائزہ میٹنگ کے بعد تھنگم تھینراسو کے ساتھ نامہ نگاروں کویہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا، مسٹر سنتوش نارائنن اور ان کا گروپ فنکاروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کریں گے اورپروگرام کے لیے تھیم میوزک کمپوز کریں گے۔ اس سال سے یہ ایک مکمل باقاعدہ سرکاری پروگرام ہو گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چنئی کے لوگوں کو ریاست کے دیگر حصوں کےروایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے میں مدد کرنے کے لئے ایک روایتی فوڈ فیسٹیول بھی منعقد کیا جائے گا۔مسٹرتھنگم تھینراسو نے کہا کہ تمل ناڈو اور تملوں کے فخر، تاریخ، ثقافت، تہذیب اور ادبی دولت کو جنوری کے مہینے میں جلی کٹو، بین الاقوامی کتاب میلہ، چنئی بک فیئر، تمیزر ایوارڈز، چنئی سنگمم- نمما اورو تھروویزہ اور پونگل کی شکل میں دکھایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ چنئی سنگمم – نمما اورو تھروویزہ مدورائی، کوئمبٹور، تنجاور، سیلم، ترونیل ویلی اور تریچی میں بھی منعقد کیا جائے گا۔شہر کے 16 مختلف مقامات پر منعقد ہونے والے اس ایڈیشن میں ملک کے تنوع کو ظاہر کرنے والی مغربی بنگال اور آسام کی روایتی ثقافت کو بھی دکھایا جائے گا۔