یوپی:ایجوکیشن سروس سیلکشن کمیشن کی تشکیل جلد:یوگی

لکھنؤ:جنوری۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کہا ہے کہ ریاست میں ایجوکیشن سروس سلکشن کمیشن کی تشکیل جلد کی جائے گی۔یوگی نے یہاں ریاست میں تعلیمی اداروں میں ٹیچروں کی تقرری کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے انٹگریٹیڈ کمیشن کے طور پراترپردیش ایجوکیش سروس سلکشن کمیشن کی تشکیل کے سلسلے میں ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے پانچ سالوں میں ریاست میں چلنے والے سلکشن کمیشنوں کے طرز عمل میں حکومت کی سطح پر غیر ضروری مداخلت نہ ہونے سے کمیشن کے طرز عمل میں بہتری و شفافیت آئی ہے۔ میرٹ کی بنیاد پر اہل امیدواروں کا سلکشن ہورہا ہے۔ ریاست میں آئی اس تبدیلی کا براہ راست فائدہ نوجوان کو مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے بیسک۔سیکنڈری اعلی اور تکنیکی تعلیمی اداروں میں اہل ٹیچروں کے انتخاب کے لئے الگ الگ اتھارٹیز، بورڈ و کمیشن کام کررہے ہیں۔ اگژامینیشن کنٹرول اتھارٹی، سیکنڈی ایجوکیشن سروس سلکشن کمیشن اور ہائیر ایجوکیشن سروس سلکشن کمیشن کے علاوہ یوپی سروس سلکشن کمیشن کے ذریعہ سے بھی سلکشن کا نظام نافذ ہے۔پالیسی اصلاحات کے ضمن میں مستقبل کی ضروریات کے پیشن ایجوکیشن سلکشن کمیشنوں کا انگریٹیڈ شکل دیا جانا مناسب ہوگا۔ایجوکیشن سلکشن کمیشن کو انگریٹیڈ شکل دیتے ہوئے کارپوریٹ باڈی کی شکل میں اترپردیش ایجوکیشن سروس سیلکشن کمیشن تشکیل دیاجانا چاہئے۔ٹیچروں کی وقت کے اندر انتخاب، انسانی وسائل کو بہتر استعمال اور مالی نظم وضبط یقینی کرنے میں یہ کمیشن مفید ثابت ہوگا۔یوگی نے کہا کہ یو پی ایجوکیشن سیلکشن کمیشن کو ایک خودمختار ادارے کی شکل دی جانی چاہئے۔کمیشن کے ذریعہ بیسک، سیکنڈری یا ہائر ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں ٹیچروں کی راست تقرری کے ضمن میں رہنما وصول ترتیب دئیے جائیں گے۔ ٹیچروں کی تقرری کے ضمن میں سلکشن امتحان، انٹرویو وغیرہ کے ذریعہ سے انتخابی عمل پورا کرے ہوئے ٹیچروں کی تقرری کے لئے نامزد اتھارٹی کو سفارش بھیجی جائے گی۔

Related Articles