دھامی نے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

دہرادون، دسمبر۔ اتراکھنڈ کے دہرادون ضلع میں واقع پہاڑوں کی رانی کہے جانے والے مسوری میں جاری ونٹرکارنیوال کے تحت وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے منگل کو اپنے کیمپ آفس سے سائیکل ریلی کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسوری ونٹر کارنیول سیاحت کو فروغ دینے والا فیسٹول ہے۔ سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ سائیکل ریلی دہرادون سے مسوری تک ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اتراکھنڈ کی قدرتی خوبصورتی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔ ریاست میں سڑک، ہوائی اور ریل رابطہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ریاست میں نئے سیاحتی مقامات تیار کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ دہرادون سونیکا، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کے کے مشرا، ڈسٹرکٹ ٹورازم آفیسر جسپال چوہان، ڈسٹرکٹ کمانڈنٹ ہوم گارڈ ڈاکٹر راہل سچان موجود تھے۔

Related Articles