ہماچل کی چوٹیوں پر برف باری سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

شملہ، دسمبر۔ ہماچل پردیش کے قبائلی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے پوری ریاست شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، اس درمیان نئے سال کا جشن منانے آنے والے سیاحوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔کرسمس اور نئے سال کی وجہ سے ضلع لاہول سپتی میں سیاحوں کی تعدد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک کُل 19383 گاڑیاں اٹل سُرنگ روہتانگ سے ضلع لاہول سپتی کی طرف جا چکی ہیں۔ ان گاڑیوں میں ریاست اور باہر کے سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔لاہول سپتی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ مناو ورما نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 ہزار سے زیادہ گاڑیاں اٹل ٹنل، روہتانگ کو پار کر چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ برف باری کی وجہ سے علاقے کا درجہ حرارت کافی نیچے چلا گیا ہے۔ چتکول میں سیاح بھی برفباری سے لطف اٹھارہے ہیں۔

Related Articles