آسٹریلیا کے کیمرون گرین کو ممبئی انڈینز نے 17.5 کروڑ میں خریدا

کوچی، دسمبر۔ تیز گیند باز کیمرون گرین کو جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2023 ایڈیشن کے لیے جاری نیلامی میں سب سے کامیاب فرنچائز ممبئی انڈینس نے 17.5 کروڑ روپے میں خرید لیا۔اس کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے تھی۔ کیمرون آئی پی ایل میں ڈیبیو کریں گے۔ مغربی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر اور دھماکہ خیز بلے باز کیمرون کا شمار دنیا کے خطرناک ترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔ ساڑھے چھ فٹ کے کیمرون اپنے قد کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی بھی بلے باز کے لیے مشکلات پیدا کرتے رہے ہیں۔ دہلی کیپٹلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز نے نوجوان آل راؤنڈر کے لیے سخت مقابلہ کیا لیکن ممبئی نے 17.5 کروڑ کی بولی لگا کر سب پر بازی مار لی۔ ممبئی کو ایک شاندار آل راؤنڈر کی تلاش تھی جو اب تک کیرون پولارڈ کھیل رہے تھے لیکن اس بار وہ کوچ کے کردار میں ہوں گے اور کیمرون ان کی جگہ پُر کر سکیں گے۔کیمرون کو زخمی جوش انگلیس کے متبادل کے طور پر حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم آسٹریلیا اپنی سرزمین پر اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔ گرین نے اپنے جارحانہ کھیل سے آسٹریلیا کے دورہ ہندوستان میں اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے تین میچوں کی ٹی۔ٹوئنٹی سیریز میں 214.5 کے اسٹرائیک ریٹ سے 118 رنز بنائے۔2023 کے آئی پی ایل سیزن میں سب کی نظریں گرین پر ہوں گی اور روہت شرما کی قیادت والی ٹیم ممبئی انڈینز کے لیے ایکس فیکٹر بن سکتی ہے۔

Related Articles