دہلی کے خلاف بھی جیت کے سلسلے کو برقرار رکھیں گے : وراٹ کوہلی

ابوظہبی، رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے راجستھان کے خلاف ابوظہبی میں سنیچر کے روز ملی آٹھ رن کی شاندار جیت کے بعد کہا کہ دہلی کیپٹلس کے خلاف آئندہ ہونے والے مقابلے میں جیت کے سلسلے کو برقرار کھنے کی کوشش کریں گے۔
آئی پی ایل پوائنٹ ٹیبل میں دہلی پہلے اور بنگلور دوسری پوزیشن پر ہے اور پیر کے روز شارجہ میں ہونے والے مقابلے میں جیتنے والی ٹیم ٹیبل میں چوٹی کا مقام حاصل کرلے گی ۔ وراٹ نےراجستھان کے خلاف دو پوائنٹ کو کافی اہم بتایا ۔ جس طرح سے ہم نے میچ کھیلا۔ ہم اس فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
ہمیں وہاں کافی گرمی محسوس ہورہی تھی ۔ یہ ایک اچھی ٹیم کے خلاف سخت مقابلہ تھا۔ اس مقابلے میں جمع دو پوائنٹوں کی مدد سے ہمارا حوصلہ بڑھے گا۔ یہ شاندار کھیل ہے اور میں جوس بٹلر سے بلے بازی کے دوران کہہ رہا تھا کہ میں اس کھیل سے محبت اور نفرت دونوں کرتا ہوں۔

Related Articles