انگلینڈ ،آسٹریلیا ون ڈے جمعہ کو
ساؤتھمپٹن ، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ڈیوڈ ملان کو ون ڈے سیریز میں بطور ریزرو پلیئر برقرار رکھا ہے۔ ملان نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 129 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنائے تھے ۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز 2-1 سے جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ای سی بی نے یہ بھی بتایا کہ جوئے ڈینلی بھی ریزرو پلیئر تھے ، لیکن وہ بائیو سیکیور ببل سے نکل گئے اس لئے کینٹ واپس آگئے ہیں ۔
انگلینڈ نے 11 ستمبر سے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے دھماکہ خیز بلے باز جیسن رائے کو اپنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کپتان ایون مورگن اور اسٹار بلے باز جوس بٹلر ، جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹوئنٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلا تھا ، بھی ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔
جیسن رائے انجری کے سبب پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لے سکے۔ لیکن اب ان کی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے۔ ون ڈے ٹیم کے لئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔ روٹ کو ٹی 20 ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ کپتان ایون مورگن ، جو انجری کے سبب آسٹریلیائی کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیل سکے تھے ، ایک بار پھر ٹیم کی کمان سنبھالتے ہوئے نظر آئیں گے۔
انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم: ایون مورگن (کپتان) ، معین علی ، جوفرا آرچر ، جوناتھن بیرسٹو ، ٹام بنٹن ، سیم بلنگز ، جوس بٹلر ، سیم کرین ، ٹام کرین ، عادل راشد ، جو روٹ ، جیسن رائے ، کرس ووکس ، مارک ووڈ۔ریزرو: ثاقب محمود ، ڈیوڈ ملان ، فل سالٹ۔
آسٹریلیائی ٹیم: آرون فنچ (کپتان) ، شان ایبٹ ، ایشٹن ایگر ، الیکس کیری ، پیٹ کمنز (نائب کپتان) ، جوش ہیزل ووڈ ، مارنس لیبوشن ، ناتھن لیون ، مچل مارش ، گلین میکسویل ، ریلی میرڈیتھ ، جوش فلپ ، ڈینیل سیمنس ، کین رچرڈسن ، اسٹیون اسمتھ ، مشیل اسٹارک ، مارکس اسٹوئنس ، اینڈریو ٹائی ، میتھیو ویڈ ، ڈیوڈ وارنر۔