یوپی:16شہروں میں 5ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے

لکھنؤ:دسمبر۔شفاف واسمارٹ سٹی بنانے کے اپنے عزم کی تکمیل کی جانب اقدا م کرتے ہوئے اترپردیش حکومت نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایات پر 16شہروں میں مختلف شعبوں و اسکیمات کے تحت 5ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگاچکی ہے۔آفیشیل ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ ان شہروں کے ہر چوراہوں کے ساتھ ساتھ بڑی سڑکوں، ایکسپریس وے، ریلوے اور میٹرو اسٹیشن پر کیمرے لگائے گئے ہیں جو وہاں وقوع پذیر ہونے والے تمام سرگرمیوں کو قید کرتا ہے۔یہ سرگرمی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے انگریٹیڈٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے ذریعہ محفوظ و اسمارٹ سٹی بنانے کے خواب کو پورا کرنے کے لئے انجام دی جارہی ہے۔سنٹر کے ذریعہ نہ صرف ٹریفک کو مانیٹر اور ریگولیٹ کیا جائے گا بلکہ اس کے ذریعہ آس پاس ہونے والے سرگرمیوں پر بھی باریک نظر رکھی جاسکے گی۔قابل ذکر ہے کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں پربدھ جن سمیلن سے خطاب کے وزیر اعلی نے کہا تھا کہ ہمارے شہر اب محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ اسمارٹ ہورہے ہیں۔اب وہ جرائم پیشہ افراد یا سماج دشمن عناصر جو ایک چوراہے پر بہن بیٹیوں کو ہراساں کرتے تھے اور لوٹ کی واردات کو انجام دیتے تھے انہیں پولیس دوسرے چوراہے پر ہی گرفتار کرلے گی۔یہ اسکیم کا آغاز مرکز و ریاست دونوں کی طرفہ سے مشترکہ شروع کی گئی ہے۔مرکزی حکومت نے کانپور، لکھنؤ، آگرہ، وارانسی، پریاگ راج، علی گڑھ، بریلی، جھانسی، سہارنپور اور مرادآباد شہروں میں سی سی ٹی وے لگانے کے لئے گرانٹ دیا ہے جبکہ ریاستی حکومت کی جانب سے اجودھیا، متھرا، ورنداون، فیروزآباد، میرتھ، شاہجہاں پور، گورکھپور اور غازی آباد میں سی سی ٹی وی لگاوارہی ہے۔

Related Articles