سنجے گاندھی کے ساتھ کام کرنے کا موقع نا قابل فراموش:کمل ناتھ
بھوپال،دسمبر۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج آنجہانی کانگریسی لیڈر سنجے گاندھی کی سالگرہ پر انھیں سلام کرتے ہوئے کہا کہ انھیں آنجہانی مسٹر گاندھی کے ساتھ کام کرنے کا جو موقع فراہم ہوا، وہ ناقابل فراموش تھے۔مسٹر کمل ناتھ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ہندوستانی سیاست میں نوجوانوں کو بہتر مقام دلانے والے آنجہانی سنجے گاندھی ماحولیات اور منصوبہ بند ترقی کے سلسلے میں جس نظریہ سے کام کیا، اس نے ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیاہے۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا جو موقع ملا، وہ ہمیشہ ناقابل فراموش رہے گا۔