ناسک جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز آر جی آئی اے میں واپس آئی
حیدرآباد، دسمبر ۔راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آر جی آئی اے) سے 72 مسافروں کے ساتھ ناسک اسپائس جیٹ کی پرواز منگل کو شمش آباد کے نزدیک تکنیکی خرابی کی وجہ سے واپس آ گئی۔ہوائی اڈے کے ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ طیارے نے صبح 6 بجے ٹیک آف کیا تھا اور واپسی پر آر جی آئی اے میں بحفاظت اتر گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے مسافروں نے ایئرلائن کمپنی سے دوسری پرواز کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا۔مسافروں نے کہا کہ ایئرلائن کے حکام پرواز کے انتظامات کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے میں ناکام رہے۔