سی بی آئی نے ایس آئی ٹی سے مکمل ریکارڈ طلب کیاz

شملہ، دسمبر ۔ ہماچل پردیش پولیس کانسٹیبل بھرتی پیپر لیک معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ٹیمیں اگلے دو دنوں میں ہماچل پردیش پہنچ سکتی ہیں۔اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی ) اور سی آئی ڈی سے مکمل ریکارڈ طلب کیا ہے۔ پولیس کی ایس آئی ٹی نے اب معاملے کی جانچ بند کر دی ہے۔ سی بی آئی اب نئے سرے سے تحقیقات کرے گی۔ سی بی آئی پہلے کاغذ خریدنے والوں اور پھر بیچنے والوں سے پوچھ گچھ کرے گی۔ اس کے بعد مزید گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔ ایس آئی ٹی نے اب تک 253 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے 27 ملزمان کا تعلق راجستھان، بہار، اتر پردیش وغیرہ ریاستوں سے ہے۔سی بی آئی نے معاملے کی جانچ کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ یہ ٹیمیں ہماچل آئیں گی اور کانگڑا، منڈی اور سولن میں کیمپ لگائیں گی۔ تفتیشی ٹیمیں ملزمان سے پوچھ گچھ کریں گی۔ اس کے بعد اسکریننگ اور پرنٹنگ دونوں کمیٹیوں کے پولیس افسران کو الگ الگ پوچھ گچھ کے لیے بلایا جائے گا۔ شملہ سی بی آئی اسٹیشن میں ایک اور ایف آئی آر بھی درج کی جاسکتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ 27 مارچ کو ریاستی حکومت نے پولیس کانسٹیبل کے 1,334 عہدوں کے لیے امتحان لیا تھا۔ اس کے لیے 81 امتحانی مراکز بنائے گئے تھے۔ اس میں 69,405 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ نتائج کا اعلان 5 اپریل کو ہوا۔ 6 مئی کو ہی پولس نے کانگڑا سے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

Related Articles