لیجنڈ فٹبالر پیلیکا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری،مداحین کا شکریہ، طبیعت بہتر ہے
برازیلیا،دسمبر۔عالمی شہرت یافتہ اور لیجنڈ فٹبالر پیلے ہسپتال میں کینسر و دیگر عوارض سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کی عمومی حالت اب بہتر بتائی گئی ہے۔ وہ ماہانہ طبی معائنے کے لیے ہسپتال لائے گئے تھے مگر انہیں داخل کر لیا گیا تھا۔کچھ ماہ پہلے انہیں کیمو تھراپی دینے کا سلسلہ اس لیے روک دیا ہے کہ کیمو تھراپی سیمتوقع نتائج نہیں مل سکے ہیں۔ اب ہسپتال میں ان کے فالج سے متعلق طبی امور کو دیکھا جا رہا ہے۔ہمیشہ فٹبال کے لیجنڈ کے طور پر مشہور رہے والے 82 سالہ پیلے کی بڑی آنت میں کینسر کا ٹیومر ہو گیا تھا۔ اسے نکالنے کے بعد کیمو تھراپی کا سلسلہ شروع کیا گیا لیکن وہ بہتر نتائج نہ مل سکنے کے باعث بند کر دیا گیا۔اب انہیں منگل کے روز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تاکہ ان کے کینسر کے مرض کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے، تاہم اس دوران انہیں سانس لینے میں بھی دقت کا مسئلہ سامنے آگیا۔پیلے کے مینجر البرٹ نے ان کی صحت سے متعلق ابھی تک کوئی بات نہیں کہی ہے اور نہ ہی میڈیا کی طرف سے استفسار پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔ البتہ جمعہ کے روز جاری کردہ ایک طبی رپورٹ کے مطابق کہ اس وقت پیلے کی عمولی حالت بہتر ہوئی جب انہیں بعض ‘ اینٹی بیاٹکس’ دی گئیں۔واضح رہے پیلے کی بڑی آنت سے ٹیومر ستمبر 2021 میں نکالا گیا تھا۔ تب سے وہ مسلسل ہسپتال کے زیر علاج رہے ہیں۔جمعرات کے روز اپنے ایک انسٹا گرام میں پیلے نے اپنی اپنی صحت بہتر بتائی ہے اور اپنے مداحین کی طرف سے ملنے والی پیغامات اور دعاوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایک اخبار کے مطابق پیلے کو عارضہ قلب اور جسم میں سوجن کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا ہے۔ جہاں وہ داخل ہونے کے بعد بہتر ہو رہے ہیں۔