شیوراج نے اپنا وعدہ پورا کیا
کریتکا کی شادی میں مالی امداد پہنچی
بھوپال، دسمبر۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج دھار ضلع کے نثر پور میں کھرگون فسادات میں زخمی شیوم کی بہن کی شادی میں وعدے کے مطابق 2 لاکھ روپے کی مالی امداد بھیجی۔یہ مدد لے کر کلکٹر دھر پرینک مشرا اور کھرگون ضلع پنچایت کی سی ای او محترمہ جیوتی شرما شادی کی تقریب میں پہنچیں۔چیف منسٹر مسٹر چوہان نے محترمہ کریتیکا کی شادی پر اپنی نیک خواہشات کے ساتھ دو لاکھ روپے بطور تحفہ بھیجے۔ دھار کلکٹر مسٹر مشرا نے شادی میں شرکت کی اور دلہن کریتکا کو رقم کا چیک پیش کیا۔ خیال ر ہے کہ کریتکا کی شادی گزشتہ موسم گرما میں ہونی تھی۔ اسی وقت کھرگون میں ہنگامہ آرائی میں کریتکا کا بھائی شیوم شدید زخمی ہوگیا تھا۔ ایک فسادی کی طرف سے پھینکے گئے پتھر سے اس کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی، جسکا اندور کے ایک اسپتال میں کئی دنوں تک علاج چلا جس کی وجہ سے شادی ملتوی کر دی گئی تھی۔مسٹر چوہان کی حساسیت کی وجہ سے شیوم کا مکمل علاج سرکاری خرچ پر کیا گیا۔ وہ صحت یاب ہو کر گھر واپس آ یا۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر اندور کے کمشنر ڈاکٹر پون شرما نے ذاتی طور پر علاج کی نگرانی کی۔ مسٹر چوہان نے شیوم سے کئی بار ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت بھی کی تھی۔ انہوں نے شادی میں مدد کا یقین دلایا تھا۔ کھرگون کلکٹر مسٹر کمار پرشوتم نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق سی ای او ضلع پنچایت کھرگون محترمہ جیوتی شرما کو انتظامیہ کی جانب سے نثر پور بھیجا گیا تھا۔ دھار انتظامیہ کا عملہ بھی نثر پور پہنچا اور محترمہ کریتیکا کی شادی میں شرکت کی۔ سب نے نئے شادی شدہ جوڑے کو خوشگوار مستقبل کے لیے نیک خواہشات دیں۔