ٹرک کی ٹکّر سے بائک سوار دو افراد کی موت
پرتاپ گڑھ، نومبر۔ اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ دیلہو پور علاقے کے راج گڑھ گاوں میں گزشتہ جمعرات و جمعہ کی شب ٹرک کی ٹکر سے بائک سوار دو افراد کی موت ہوگئی ۔تھانہ دیلہو پور ایس ایچ او دھیریندر ٹھاکر نے آج بتایا کہ اجیت کمار 43 و اشوک کمار 57 ساکنان کرکٹے پور تھانہ بہریہ ضلع پریاگ راج ببورہا گاوں کے برج لال ہرجن کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کر واپس بائک سے گھر جارہے تھے کہ پریاگ راج اجودھیا ہائیوے پر واقع راج گڑھ میں گزشتہ شب ٹرک کی ٹکر سے جہاں اجیت کمار کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی ،جبکہ شدید زخمی حالت میں اشوک کمار کو علاج کے لئے میڈیکل کالج لایا گیا ،وہیں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔ ڈرائیور حادثہ کے بعد مع ٹرک فرار ہو گیا ۔ دونوں لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیجا گیا ۔حادثہ کے متعلقہ میں قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔