عتیق احمد کی 123کروڑ روپئے مالیت کی جائیداد ضبط
پریاگ راج:نومبر۔ اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے جھونسی میں واقع شہ زور لیڈر و سابق ایم پی عتیق احمد کی تقریبا 123 کروڑ روپئے کی مالیت کی جائیداد کو پولیس نے آج ضبط کرلیا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(شہر) سنتوش کمار مینا نے بتایا کہ عتیق احمد کے خلاف یہ کاروائی دھومن گنج پولیس اسٹیشن پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر کے تحت کی گئی ہے۔’عتیق نے یہ جائیدادیں اپنے اور اپنے رشتہ داروں کے نام جرائم کے ذریعہ جمع کی گئی دولت سے کیا تھا۔پولیس نے آج جو زمین ضبط کی ہے وہ جھونسی پولیس اسٹیشن کے حویلیہ علاقے میں واقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضبط کی گئی 13بیگھے زمین کی بازار میں قیمت تقریبا 123 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ یہ سابق ایم پی کے خلاف ابھی تک کی گئی کاروائی میں سب سے بڑی ہے۔یہ کاروائی ڈی ایم سنجئے کھتری کے آرڈر پر کی گئی ہے۔ کاروائی کے وقت کسی بھی قسم کے احتجاج کے شبہ کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔قابل ذکر ہے کہ عتیق اس وقت احمد آباد سابرمتی جیل میں قید ہیں۔ یوپی حکومت نے مافیا اور ہسٹری شیٹروں کی غیر قانونی املاک کو منہدم کرنے کے لئے خصوصی مہم کی ہدایت دے رکھی ہے۔