ٹالی ووڈ کے مشہور اداکارکرشنا چل بسے۔اہم شخصیات کا خراج

حیدرآباد. نومبر۔ ٹالی ووڈ کے مشہور اداکارکرشنا چل بسے جن کو گذشتہ روزدل کا دورہ پڑنے پر شہرحیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔ان کی عمر79برس تھی۔پسماندگان میں بیٹا مشہور اداکار مہیش بابو اور تین دختران شامل ہیں۔پیر کو انہیں دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال میں داخل کروایاگیا تھا جہاں انہیں ونٹی لیٹر پر رکھاگیا۔ڈاکٹرس نے ان کو آئی سی یو میں منتقل کیا جہاں ان کی صحت پر نظررکھی جارہی تھی تاہم علاج کے دوران ہی آج صبح تقریبا چاربجے وہ چل بسے۔ان کی موت پر سابق نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیانائیڈو، گورنر تلنگانہ، وزیراعلی آندھراپردیش،وزیراعلی تلنگانہ اور دیگر نے ان کو بھرپورخراج پیش کیا۔سابق نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیانائیڈو نے کہاکہ فلموں میں تجربات کو کرشنااہمیت دیتے تھے جنہوں نے تلگو فلموں میں نئی ٹکنالوجی متعارف کی تھی۔گورنر تلنگانہ تمیلی سائی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں افسانوی اداکار کی موت پر گہرا دکھ ہوا ہے۔انہوں نے اداکار کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعلی اے پی جگن موہن ریڈی نے تلگو فلم انڈسٹری کیلئے کرشنا کی خدمات کو ناقابل فراموش قراردیا۔وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو نے اپنے تعزیتی پیام میں کہاکہ کرشنا، اپنے مداحوں کیلئے سوپر اسٹار اورپروڈیوسر کے طورپر جانے جاتے تھے۔وزیراعلی نے پانچ دہائیوں تک تلگو فلم انڈسٹری کے لئے بطور اداکار، ہدایت کار اور پروڈکشن کمپنی کے سربراہ ان کی خدمات کو یاد کیا۔وزیراعلی نے کہا کہ اداکارنے تقریبا350فلموں میں اداکاری کی تھی اور اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے۔انہوں نے کئی سماجی فلموں کو پروڈیوس بھی کیا تھا۔سابق وزیراعلی اے پی این چندرابابونائیڈونے بھی ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہارکیا۔انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ اداکار و سابق رکن پارلیمنٹ کی موت سے انہیں صدمہ پہنچا ہے۔کرشنا، نے پہلی مرتبہ تلگو فلموں میں ٹکنالوجی کا استعمال کیا تھا۔

Related Articles