تلنگانہ کے سابق ایم ایل اے ستیہ نارائن ریڈی کا انتقال
حیدرآباد، نومبر ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے منڈاڈی ستیہ نارائن ریڈی کا اتوار کو تلنگانہ کے ہنم کونڈہ ضلع میں ان کی رہائش گاہ پر علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 87 برس تھی۔پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔مسٹر ریڈی ایک ادیب اور شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ تیلگو کے اچھے مقرر تھے اور وہ جنگاؤں ضلع کے گھن پور منڈل میں رہتے تھے۔ انہوں نے پہلی اور دوسری تلنگانہ تحریک میں اہم رول ادا کیاتھا۔سابق ایم ایل اے جن سنگھ اور بی جے پی کے کارکن ہونے کے علاوہ ایک اچھے سویم سویک بھی تھے۔مسٹرریڈی متحدہ آندھرا پردیش میں دو میعادوں تک بی جے پی کے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔مسٹرریڈی نے 2001 میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی (اب تبدیل ہوکر بی آر ایس ) میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2004 میں متحدہ آندھرا پردیش کے حلقہ ہنم کونڈہ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے۔انہوں نے 2009 کے انتخابات سے قبل اپنی وفاداری تبدیل کر لی تھی۔ہنکونڈا حلقہ کو 2009 کی حد بندی کی مشق کے دوران وارنگل ویسٹ اور وارنگل ایسٹ میں تقسیم کیا گیا تھا۔ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریہ، وزیر ایررابیلی دیاکر راؤ اور پارٹی کے ریاستی صدر و رکن پارلیمنٹ بندی سنجے کمار، ایم ایل اے ایتیلا راجندر سمیت بی جے پی کے کئی سینئر قائدین نے مسٹر ریڈی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔