یوگی نے پی ایم مودی کی زندگی پر مبنی تصویری نمائش کا افتتاح کیا

وارانسی، نومبر۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو یہاں رودرکش کنونشن سینٹر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر آٹھ روزہ نمائش کا افتتاح کیا۔اس نمائش میں 55 پینٹنگز رکھی گئی ہیں، جو دبئی میں رہنے والے اکبر خان نے پی ایم مودی کی شخصیت سے متاثر ہوکر بنائی ہیں۔ نمائش 11 نومبر سے 17 نومبر تک کھلی رہے گی۔افتتاح کے موقع پر آیوش، بندرگاہوں اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال بھی موجود تھے۔ یہ پینٹنگز گجرات میں چائے بیچنے سے لے کر مسٹر مودی کے عالمی لیڈر بننے اور جی ایس ٹی، نوٹ بندی، سرجیکل اسٹرائیک جیسے سخت اقدامات پر مبنی ہیں۔ اس میں پی ایم مودی کی کامیابیوں اور چیلنجوں کو بھی اچھی طرح سے دکھایا گیا ہے۔ نمائش کا مقصد نوجوانوں کو وزیر اعظم مودی کے عزم سے واقف کرانا ہے جنہوں نے ہندوستان کو وشو گرو بنانے کا خواب دکھایا ہے۔نمائش کے افتتاح کے موقع پر یوپی کے کابینہ وزیر سوریہ پرتاپ شاہی، انیل راج بھر، ریاستی وزیر رویندر جیسوال سمیت متعدد معززین موجود تھے۔

Related Articles