تمل ناڈو میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

چنئی، نومبر۔قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کوئمبٹور کار بم دھماکہ کیس کے سلسلے میں جمعرات کے روز تمل ناڈو کے کئی مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے۔آئی ایس (داعش) سے وابستہ مشتبہ خودکش حملہ آور جمیش مبین 23 اکتوبر کی صبح ٹیکسٹائل سٹی کوئمبٹور میں مندر کے سامنے ہونے والے کار بم دھماکے میں مارا گیا تھا۔پولس ذرائع نے بتایا کہ ریاست کی راجدھانی چنئی، کوئمبٹور میں 20 مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔چیف منسٹر ایم کے اسٹالن کی سفارش کے بعد این آئی اے کی جانب سے تحقیقات شروع کرنے سے پہلے، تمل ناڈو پولس نے جمیش مبین کے گرفتار ساتھیوں میں سے چھ کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (انسداد) ایکٹ (یو اے پی اے) کی سخت دفعات کا اطلاق کیا تھا۔ملزمین کو منگل کے روز پونملی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں پیش کیا گیا اور انہیں 22 نومبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

 

Related Articles