ہریانہ میں گٹھ بندھن نہیں ، ٹھگ بندھن حکومت ہے: ابھے
چنڈی گڑھ، نومبر .انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے پرنسپل جنرل سکریٹری اور ایلن آباد کے ایم ایل اے ابھے سنگھ چوٹالہ نے ریاست کی مخلوط حکومت کو ‘دھوکہ باز ٹھگ بندھن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخابات جیتنے کے لیے عوام سے جھوٹے وعدے کرتی ہے۔اور الیکشن ختم ہوتے ہی وہ ان سے مکر جاتی ہے۔منگل کو یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر چوٹالہ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے آدم پور ضمنی انتخاب سے قبل ڈھانی محبت پور گاؤں کے اسکول کے انضمام کو روکنے کے لیے ایک خط جاری کیا تھا۔ نوجوانوں کے ساتھ مجازی مکالمے میں وزیر اعلیٰ منوہر لال نے اسے افسران کی غلطی قرار دیتے ہوئے ایسا نہیں ہونے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضمنی انتخاب ختم ہونے کے فوراً بعد انضمام کے لیے اسکولوں کی فہرست جاری کی گئی جس میں آدم پور کے 17 اسکول، ہانسی، بروالا، نارنوند کا ایک ایک اسکول شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کے وعدے کے سراسر خلاف ہے۔آدم پور علاقہ کے گاؤں خیرم پور میں اتوار کی رات آئی این ایل ڈی لیڈر کی جانب سے ‘اسکول بچاؤ ،شکشا بچاؤکمیٹی کی جانب سے اسکول میں عملہ کی کمی کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کے باہر دھرنے کے لیے لگائے گئے خیموں کو نذر آتش کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے مذمت کی اور الزام لگایا کہ یہ گھناؤنی حرکت مبینہ طور پر ریاستی حکومت کے کہنے پر کی گئی ہے۔