کانگریس صدر بننے کے بعد بنگلور پہنچنے پر کھڑگے کا شاندار استقبال
بنگلور، نومبر۔کانگریس کے نئے صدر ملک ارجن کھڑگے کی اتوار کے روز یہاں آمد پر کرناٹک کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بنگلور کے اپنے پہلے دورے پر یہاں پہنچنے والے مسٹر کھڑگے کک شہر کے کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے میں آمد پر ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار اور قائد حزب اختلاف سدارمیا سمیت ریاستی پارٹی لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر بنگلور پیلس گراؤنڈ میں سرودیہ سمواد کے نام سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے جو کہ اگلے سال مئی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کرناٹک میں پارٹی کی طاقت کو دکھانے کی کوشش ہے۔مسٹر کھڑگے، مسٹر ششی تھرور کو شکست دے کر 19 اکتوبر کو کانگریس کے صدر منتخب ہوئے۔ وہ بابو جگجیون رام کے بعد دوسرے دلت کانگریس صدر ہیں۔