وزیر اعلیٰ نے کیا مرکزی وزیر شہری ہوا بازی ہردیپ پوری کے ساتھ کشی نگر ایئرپورٹ کامعائنہ 

وزیر اعلیٰ کل بی آرڈی میڈیکل کالج گورکھپور میں 300 بیڈ پر مشتمل کووڈ اسپتال اور کے جی ایم یولکھنؤ میں 320 بستر وں کے کووڈ اسپتال کا افتتاح کریں گے

لکھنؤ: اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری انفارمیشن اینڈ ہوم جناب اونیش کمار اوستھی نے آج یہاں لوک بھون میں پریس نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ گورکھپور کے دورے پر ہیں اور انہوں نے گورکھپور میں کئی اہم پروگراموں میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر شہری ہوا بازی جناب ہردیپ پوری کے ساتھ کشی نگر ہوائی اڈے کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش حکومت کا یہ ایک اہم منصوبہ ہے ، جسے ہندوستانی ایئرپورٹ اتھارٹی نے ٹیک اوورکر لیا ہے ۔ پٹی کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشرقی اتر پردیش کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ایک بہت بڑی ترقی ہوگی۔ جناب اوستی نے بتایا کہ سول ایوی ایشن بلڈنگ کا کام بھی مکمل کیا جارہا ہے۔ یہ اسکیم بدھسٹ سرکٹس کے لئے بھی خصوصی ہوگی۔ یہ اسکیم ریاست کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کل گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج کے پیڈیاٹرک انسٹی ٹیوٹ میں 300 بستروں پر مشتمل کووڈ 19 اسپتال ایل -3 کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ میڈیکل ایجوکیشن اور وزیر خزانہ جناب سریش کھنہ بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کووڈ کا ایک بہت بڑا اسپتال ہے ، جو بی آر ڈی میڈیکل کالج کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی سلسلے میں ، وزیر اعلی کل کے جی ایم یولکھنؤ میں 320 بستروں والے کووڈ 19 اسپتال کا افتتاح بھی کریں گے۔ یہ ریاست کا سب سے بڑا کووڈ 19 اسپتال ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ اورطبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر قانون سازی اور انصاف جناب برجیش پاٹھک اور وزیر مملکت طبی تعلیم جناب سندیپ سنگھ بھی اس افتتاحی موقع پر موجود ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کووڈ 19 اسپتال میں تمام جدید سہولیات میسر ہوں گی۔ اس میں آئی سی یو کے 100 بیڈ ، پی آئی سی یو کے 6 بیڈ ، این آئی سی یو کے 06 بیڈ اور 04 آپریشن تھیٹر ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک بیس اسپتال ہوگا جس کے ذریعے کووڈ19 کے مریضوں کا علاج آسانی سے کیا جائے گا۔
جناب اوستھی نے کہا کہ یہ اترپردیش کے لئے خوشی کی بات ہے کہ ’از آف ڈوونگ بزنس ‘ میں اترپردیش ملک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے ، جس کا اعلان کل مرکزی وزیر خزانہ نے کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کل ، وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ریاست اسی طرح سخت محنت جاری رکھے گی اور اعلی مقام حاصل کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش میں ، ہر شعبے کے لئے انفراسٹرکچر ، سرمایہ کاری اور اسکیموں کو نافذ کیا جائے گا۔ روزگار اورانسانی وسائل پر زور دیا جائے گا۔ یہ ریاست کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ ریاست میں بسیں آسانی سے چلائی جارہی ہیں۔ کل 970000 افراد نے 5900 بسوں میں سفر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی پروازوں سے وارانسی ، لکھنؤ ، آگرہ میں مئی میں 3425 جون میں 16431 ، جولائی میں 47372 ، اگست میں 45525 اور ستمبر میں 5846 افراد اس طرح وندے بھارت مشن کے تحت ریاست میں کل118599 افراد پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے لوگوں کا طبی معائنہ کرنے کے بعد محکمہ صحت کی ہدایت کے مطابق ہوم کورنٹین کیا گیا اور انھیں ضروری دوائیں بھی فراہم کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری جیلوں میں عارضی جیل بنا کر کووڈ 19 انفیکشن سے بچا یاجا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم کے ذریعہ فوری معائنہ کیا جارہا ہے اور علاج معالجے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
مسٹر اوستھی نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں اب تک 217813 افراد کے خلاف دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اب تک 14537166 گاڑیوں کی چیکنگ میں 70892 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ چیکنگ مہم کے دوران 752402309 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ ضروری خدمات کے لئے کل 435019 گاڑیوں کے لئے اجازت نامے جاری کیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے 1222 افراد کے خلاف 905 ایف آئی آر درج کی گئی اور 436لوگوں کو گرفتار کیا گیا ۔ فیک نیوز کے تحت اب تک 2458 مقدمات کا نوٹس لے کر کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 89 ایف آئی آر درج کرتے ہوئے اب تک 26 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے کنٹینمنٹ زون میں 8926152 افراد کی شناخت کی گئی ہے۔ ان کنٹینمنٹ زونوں میں کورونا مثبت لوگوں کی تعداد 45275 ہے اور ادارہ جاتی کورنٹائن افراد کی تعداد 33762 ہے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری طب و صحت جناب امت موہن پرساد نے بتایا کہ کووڈ۔19 ٹیسٹ کا کام ریاست میں تیز رفتار سے جاری ہے۔ کل ایک دن میں ریاست میں 155946 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 6500969 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں کورونا کے 6777 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کورونا کے 61625 فعال کیس ہیں۔ ہوم کورنٹائن میں 32094 افراد موجود ہیں ، اب تک مجموعی طور پر 123802 افرادہوم کورنٹائن ہو چکے ہیں جن میں سے 91708 افراد نے اپنی مدت مکمل کر لی ہے اور وہ سب صحت مندہیں۔ ریاست میں اب تک 200738 مریضوں کا مکمل علاج کیا جا چکا ہے۔ ریاست میں322488 نگرانی ٹیموں کے ذریعے 21688605 گھروں کے 108859258 افرادکا 90737 علاقوں میں سروے کیا گیا ہے۔
مسٹر پرساد نے بتایا کہ انفیکشن سے بچنے کے لئے ، صابن اور پانی سے بار بار ہاتھ دھوتے رہیں اور جب بھی آپ گھر سے باہر نکلیں یا عوامی مقام پر رہیں تو ماسک لگائیں اور لوگوں سے دو گز دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماسک اور دو گز کی دوری سے دیگر بیماریوں سے بھی بچا جاسکتا ہے۔
٭٭٭٭٭

Related Articles