یو پی میں کورونا کے ریکارڈ 6777 نئے کیسز

لکھنؤ،اتر پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6777 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے ریاست میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 61625 ہوگئی ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت امت موہن پرساد نے اتوار کے روز بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6777 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جنہیں ملا کر ایکٹو کیسز کی تعداد 61،625 ہوگئی ہے۔ اب تک سامنے آئے مجموعی کیسز میں 2 لاکھ 738 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سنیچر کے روز ریاست میں ایک لاکھ 55 ہزار 946 نمونوں کی جانچ کی گئی جو ایک ریکارڈ ہے۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 65،00،969 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
مسٹر پرساد نے بتایا کہ ریاست میں 32،094 افراد ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔ اب تک 1،23،802 افراد نے ہوم آئیسو لیشن کا انتخاب کیا ہے ، جن میں سے 91،708 ہوم آئیسولیشن کی میعاد پوری ہو چکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد اب بڑھ کر 18،380 ہوگئی ہے جس میں سے تقریبا 15،46،000 مکانات کی نشاندہی کی گئی ہے تقریباََ 89 لاکھ افراد ان کنٹینمنٹ زون میں رہائش پذیر ہیں ۔ کنٹینمنٹ زون میں پازیٹو کیسز کی تعداد 45،275 ہے۔

Related Articles