کیریئر میں پہلی بار گالیاں سننے کو نہیں ملیں: وارنر

تماشائیوں کی عدم موجودگی میں بڑا اچھا محسوس ہوا

ساوتھمپٹن ​​، آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ کیریئر میں پہلی بار انگلینڈ میں کھیلتے ہوئے گالیاں سننے کو نہیں ملیں۔
میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی اوپنر نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ میدان میں جاؤ، کھیلو اور واپس آ جاؤ، کوئی گالی نہیں، طنزیہ فقرے نہیں، تماشائیوں کی عدم موجودگی میں یہ ایک ایسی سیریز ہے جس میں ہوم میچ جیسا فائدہ حاصل ہے، اس ماحول میں بڑا اچھا محسوس ہوا۔
یاد رہے کہ 2013 کی ایشز سیریز کے دوران برمنگھم کے ایک بار میں جوئے روٹ کو مکا مارنے کے بعد سے ڈیوڈ وارنر کے خلاف انگلینڈ کے تماشائیوں کا رویہ رہا ہے، اوپنر پر بال ٹیمپرنگ کیس میں ایک سال کی پابندی لگی تو کم بیک پر بھی ان کو تلخ الفاظ سننے کو ملتے رہے۔آسٹریلیائی سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے درمیان کرکٹ کی واپسی سے بہت اچھا محسوس کررہے ہیں۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان محدود اوورز کی سیریز جاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلا گیا تھا جس میں آسٹریلیا قریبی میچ میں دو رنز سے ہار گیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کھیلی جانی ہے۔
وارنر نے کہا کہ کرکٹ کی واپسی سے خوشی ہورہی ہے اور یہی ہم چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں تھوڑی اور کوشش کرنی چاہیے تھی ۔ ہمیں مڈل اوور میں اسٹرائیک روٹیٹ کرنے کی اور ساتھ ہی باونڈی کی بھی کوشش کرنی چاہیے تھی۔
سلامی بلے بازنے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہم انگلینڈ میں ہیں اور ہم پر فقرے بازی نہیں کی گئی ہے۔ یہ اچھا ہے۔آپ مداحوں کے بیچ میں میدان میں آنا جانا کرتے ہیں۔ اس سے ہمیں گھر میں اور باہر کھیلنا اچھا لگتا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز اسٹیڈیم میں ناظرین کے بغیر کھیلی جارہی ہے۔

Related Articles