دیوالی کے پیش نظر نیپال سرحد پر سیکورٹی سخت
بستی:نومبر۔دیوالی کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ہندوستان۔ نیپال سرحد اور قصبے میں سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔بستی ڈویژن کے انسپکٹر جنرل آف پولیس راجیش مودک نے بدھ کو یو این آئی کو بتایا کہ بستی پولیس ڈویژن کا خا ص اہمیت ہے۔ ڈویژن کا بستی ضلع اجودھیا سے ملتا ہے اس ڈویژن کا سدھارتھ نگر پڑوسی ملک نیپال کی سرحد سے منسلک ہے۔ انے جانے واے لوگوں پر سخت نظر رکھی جارہی ہے۔نیپال سرحد پر سیکورٹی کے انتظامات کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقے پر آرمس فورسزز اور شہری پولیس آپس میں مل کر بہتر ڈھنگ سے کام کررہی ہیں۔ اور جرائم پیشہ افراد و ملک مخالف افراد کی سرگرمیوں پر سخت نظر رکھی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے سبھی تھانہ انچارجوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے تھانہ علاقوں میں گشت کو بڑھا دیں۔ قصبہ،اہم چوراہوں پر پولیس ٹیم کو مستعد رہے جس سے دیوالی کا تیوہار پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوسکے۔دیوالی کی خریداری کے لئے خواتین آتی ہیں ان کی سیکورٹی کے لئے قصبوں میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔مودک نے کہا کہ سماج میں امن وامان کے لئے جرائم پیشہ افراد کو نشان زد کر کے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ تھانے پر آنے والے افراد کے ساتھ پولیس حسن سلوک سے پیش آئے ان کے مسائل کو سن کر فورا ضروری کاروائی کی جائے۔