لکھنؤ میں ایک ساتھ چھ طرح کے بخاروں کا حملہ

24 گھنٹوں میں ڈینگو کے 30 اورکورونا کے 14 مریض ملے

لکھنو:اکتوبر۔اکتوبر میں ہونے والی بارشوں کے بعد موسم کی تبدیلی سے بخار کی تباہ کاریاں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ شہر میں بیک وقت چھ قسم کے بخاروں کا حملہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے روزانہ بڑی تعداد میں لوگ ہسپتال پہنچ رہے ہیں۔ راجدھانی لکھنؤ میں ڈینگو، چکن گنیا، ٹائیفائیڈ، ملیریا، وائرل میں بھی کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ہفتے کے روز شہر میں مزید 30 افراد ڈینگو سے متاثر ہوئے جب کہ 14 افراد میں کورونا مثبت پایا گیا۔ہفتہ کو سب سے زیادہ سات لوگ عالم باغ میں پائے گئے۔ کانپور روڈ کے آس پاس کی کالونیوں میں ڈینگو کے 50 فعال مریض ہیں۔ اندرا نگر میں پانچ، علی گنج، چنہٹ میں چار چار لوگ ڈینگو کی لپیٹ میں ہیں۔ سلور جوبلی میں چار افراد ڈینگو کی زد میں آگئے ہیں۔ این کے روڈ اور ٹوڈیا گنج میں دو دو افراد ڈینگو کی لپیٹ میں ہیں۔نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے کہا کہ ریاست میں ڈینگو انفیکشن کنٹرول میں ہے۔ عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ ڈاکٹروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈینگو سے بچاؤ کے لیے ہر ایک کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں جیسے پوری آستین والے کپڑے پہننا، مچھر دانی کا استعمال، اردگرد کی صفائی اور پانی کو جمع نہ ہونے دینا۔

 

Related Articles