کوٹا ہوکر احمد آباد امرتسرکے درمیان چلے گی اسپیشل ٹرین

کوٹا،اکتوبر۔ریل انتظامیہ نے دیوالی کے موقع پرم سافروں کی سہولت کے پیش نظر مسافروں کا اضافی بوجھ کم کرنے کے لئے مقصد سے احمد آباد امرتسر کے درمیان تین ٹرپ اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مغربی وسطی ریلوے کوٹا ڈویژن کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ گاڑی کوٹا منڈل کے کوٹا، گنگاپور سٹی اوربھرتپور اسٹیشنوں سے ہوکر منزل پر جائیں گی۔اس گاڑی میں مختلف گریڈ کے 24کوچ ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ گاڑی نمبر09425احمد آباد سے امرتسراسپیشل ٹرین تین ٹرپ کے لئے ہر پیر کو 24اکتوبر،31اکتوبراور سات نومبر کو شروعاتی اسٹیشن سے 9:5بجے روانہ ہوکر کوٹا اکلے دن 6:20بجے، سوائی مادھو پور 7:38بجے،گنگاپور سٹی 8:28بجے،بھرتپور10:8بجے پہنچنے کے بعد بدھ کو12:20بجے امرتسر اسٹیشن پہنچے گی۔اسی طرح واپسے میں گاڑی نمبر 09426امرتسر سے احمد آباد اسپیشل ٹرین تین ٹرپ کے لئے ہر بدھ کو 26اکتوبر،2نومبراور 9نومبرکو شروعاتی اسٹیشن سے 2:45بجے پہنچ کر بھرتپور 5:52بجے،گنگاپور سٹی7:18بجے، سوائی مادھوپور 10:25بجے اور کوٹاآکر جمعرات 8:45بجے احمد آبد اسٹیشن پہنچے گی۔

 

Related Articles