مودی پھر بنیں گے وزیر اعظم:انوپریا پٹیل

بریلی:اکتوبر.کامرس اور صنعت کی مرکزی مملکتی وزیر انوپریا پٹیل نے پیر کو سال 2024 میں نریندر مودی کے ایک بار پھر وزیر اعظم بننے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن الیکشن کے دوڑے سےہی بار ہوگیا اوروزیر اعظم کے عہدے پر کوئی ویکنسی نہیں ہے یہ عہدہ نریندر مودی کے نام درج ہے۔مرکزی مملکتی وزیر اپنا دل(ایس) کے فاونڈ و اپنے والد سونیلال پٹیل کے خراج عقید ت تقریب میں پیر کی دوپہر بریلی پہنچی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے والد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کہا کہ پورے ملک میں پورے اضلاع برآمدات کا ہب بنیں گے۔اس پر پلاننگ کا آغاز ہوگیا ہے۔انوپریا پٹیل نے کہا کہ دستکاری اور برآمدات پر زیادہ زور دیا جارہا ہے۔ اس کے لئے ہر ضلع برآمدات کا ہب بنے گا۔ ایک ضلع۔ ایک پروڈکٹ میں منظم طریقے سے کچھ الگ کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ پروڈکشن پوری دنیا میں مختلف بازاروں میں اتارا جائے گا۔ ہر ضلع میں پروڈکشن پرموشن کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نے کہا کہ ہم نے اب تک بی جے پی سے مل کر 4الیکشن لڑے سبھی میں بہتر کامیابی ملی ہے۔ اب 2024کا الیکشن سامنے ہے۔ حالت یہ ہے کہ اپوزیشن دوڑے سے باہر ہوچکا ہے۔ اس لئے ہم ایک بار پھر مرکزی میں حکومت بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی نے اپنے سطح پر تیاریاں شروع کردی ہیں۔خراج عقیدت تقریب میں انہوں نے کہا کہ پسماندہ سماج کو انصاف دلانے کے لئے مرکزی میں الگ سے وزارت کی تشکیل کی جانی چاہئے۔ عدالتوں میں خالی اسامیوں پر بھی تشویش کا اظہار رکتے ہوئے کہا کہ برسوں سے لوگ انصاف پانے کے لئے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔عدالتوں پر بوجھ زیادہ ہے جبکہ ججوں کی کمی ہے۔ انہوں نے جوڈیشیل سروس کے لئے الگ سے اگژام کمیشن کی تشکیل پر زوردیا۔

Related Articles