بھوپیش نے تین اسکیموں کے تحت مستفیدین کو 1866.39 کروڑ روپے ادا کئے

رائے پور، اکتوبر۔چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے آج ریاستی حکومت کی تین بڑی اسکیموں- راجیو گاندھی کسان نیائے یوجنا، گودھن نیائے یوجنا اور راجیو گاندھی گرامین بھومی ہین کرشی مزدور نیائے یوجنا کے تحت مستفیدین کے کھاتوں میں 1866 کروڑ 39 لاکھ روپے کی رقم آن لائن منتقل کی۔مسٹربگھیل نے ‘راجیو گاندھی کسان نیائے یوجنا’ کی سال 2021-22 کی تیسری قسط کے طور پر ریاست کے 23 لاکھ 99 ہزار 615 کسانوں کومجموعی طورپر 1745 کروڑ روپے، ‘راجیو گاندھی گرامین بھومی ہین کرشی مزدور نیائے یوجنا’ کے تحت مالی سال 2022-23 کی رقم کے طورپر4 لاکھ 66 ہزار 880 مستفیدین کو 115 کروڑ 80 لاکھ 32 ہزار روپے اور گودھن نیائے یوجنا کے استفادہ کنندگان کو 5 کروڑ 59 لاکھ روپے آن لائن ادا کیا۔اس موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیوالی کا تہوار قریب ہے اور آپ سب کھاتے میں پیسے آنے سے تہواراچھی طرح منا سکیں گے۔ راجیو گاندھی کسان نیائے یوجنا، گودھن نیائے یوجنا اور راجیو گاندھی گرامین بھومی ہین کرشی مزدور نیائے یوجنا کے مستفیدین کو تقریباً 1900 کروڑ کی رقم منتقل کی گئی، جس کی وجہ سے کسانوں، مزدوروں، مویشی پالنے والوں، خود مدد گروپوں کی خواتین اور گوٹھان کمیٹیوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔مسٹر بگھیل نے کہا کہ ملازمین کا ڈی اے بڑھا کر 33 فیصد کردیا گیا ہے جس سے ملازمین میں خوشی کا ماحول ہے۔ تہوار سے پہلے تمام طبقوں کے پاس پیسہ آنے سے بازار میں بھی رونق رہے گی۔

Related Articles