آئندہ انتخاب میںاکھلیش اورجینت کی مددکروںگا:ملک

باغپت،اکتوبر۔میکھالیہ کے گورنرکے عہدے سے حال ہی میں سبکدوش ہونے کے بعد ستیہ پال ملک نے سیاسی حملہ تیز کرتے ہوئے دو ٹوک میں کہاکہ آئندہ انتخاب میں وہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کی مدد کریں گے،حالانکہ وہ کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گے۔گورنر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعدملک باغپت میں واقع اپنے آبائی گاؤں ہساؤدا میں پہنچے تھے۔ گاؤں میں بدھ کو گاؤں والوں نے ان کی عزت افزائی کی اور سبھی کے ساتھ کھانا کھایا۔حکومت پر پہلے سے زیادہ حملہ آور ہوتے ہوئے مسڑملک نے کہا کہ یہ حکومت کسان مخالف ہے۔مستقبل کے منصوبے کے بارے میں ملک نے کہا،”میں کوئی سیاسی پارٹی سے جوائن نہیں کروں گا، نہ انتخاب لڑوں گا، لیکن کسانوں کی لڑائی ضرور لڑوں گا۔ اس لڑائی میں چودھری چرن سنگھ کا پوتاہونے کی وجہ سے جینت سنگھ اور اور ملائم سنگھ کا بیٹا ہونے کی وجہ سے اکھیلیش یادو کی مدد کروں گا۔“سابق گورنر ملک نے بطور گورنراپنے تجربات کو بہتر بتاتے ہوئے کہاکہ انھوں نے پوری ایمانداری سے کام کیا۔ جب جموں کشمیرمیں دفعہ 370کو ختم کیا، تو محبوبہ مفتی کہتی تھی کہ یہاں خون کی ندیاں بہہ جائیں گی۔ ایک گولی بھی نہیں چلانی پڑی۔حالانکہ، انھوں نے سبکدوش ہونے کے بعد مودی حکومت کے ذریعے ان کے خلاف بھی کوئی کاروائی کرنے کے خدشہ سے انکار نہیں کیا۔ ملک نے کہا،”مجھ پربھی یہ لوگ کچھ ضرور کریں گے۔ جموں کشمیرکی سبھی فائلوں کی جانچ کرا لو یا تلاشی لے لو، لیکن میرا کچھ ہوگا ہی نہیں۔ میں فقیر آدمی ہوں، میرے یہاں دھیلانہیں ملے گا۔ملک کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ مہنگائی اور بے روزگاریسے لوگ پہلے ہی پریشان ہیں۔ کسانوں کو گنے کا بقایاادائیگی نہیں ہو رہی ہے اور اس کے قیمت بھی نہیں بڑھ رہی۔ جب اگنی ویراسکیم لاکر کسانوں کے بچوں کا مستقبل بھی خراب کر دیا۔مسٹرملک نے کہا کہ کسانوں کے بیٹوں کے لئے روزگار کی مشکلات ہیں۔نوکری بھی صرف تین سال کے لئے کر دی گئی اور کوئی پنشن نہیں ہے۔اس وقت پورے ملک میں کہرام مچا ہوا ہے۔ مظفر نگر میں ابھی بھی اگنی ویر کی بھرتی چل رہی ہے۔نوجوان سڑکوں پر سوتے ہیں اور ان کو کھانا تک نہیں ملتا ہے۔ اگنی ویر اسکیم لاکر کسانوں کے بچوں کا مستقبل تباہ کر دیا۔

 

Related Articles