ملائم سنگھ یادو کی کڈنی ہوئی فیل

اب سی آرآرٹی تھیریپی دی جارہی، جانئے ڈاکٹرس نے کیا کہا؟

لکھنو:اکتوبر۔میدانتا اسپتال میں بھرتی سماجوادی پارٹی کے بانی و سرپرست ملائم سنگھ یادو کی کڈنی فیل ہوگئی ہے اور انہیں اب سی آر آر ٹی تھیریپی پر رکھا گیا ہے۔ ان کے جسم میں کرئیٹنن لیول بار بار بے قابو ہورہا ہے۔ ایسے میں نارمل ڈائیلاسیس کی بجائے انہیں ایڈوانس سی آر آر ٹی تھیریپی سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ یہ تھیریپی کڈنی خراب ہونے پر نارمل ڈائیلاسیس کے علاج سے بہتر ہوتی ہے۔ڈاکٹرس نے بتایا کہ مریض کے شاک میں ہونے پر ڈائیلاسیس کی بجائے سی آر آر مشین کا استعمال بہتر رہتا ہے، جو کافی ایڈوانس ٹیکنالوجی ہے۔ سی آر آر ٹی مشین آئی سی یو میں مریض کو لگا دی جاتی ہے۔ دراصل نارمل ڈائیلاسیس مشین ایک منٹ میں 500 ایم ایل بلڈ لیتی ہے تو وہیں سی آر آر مشین سے بلڈ کی کھپت کم ہوتی ہے۔ اس کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ نارمل ڈائیلاسیس دو سے چار گھنٹے میں ہوتی ہے جبکہ سی آر آر ٹی لگاتار چلتی رہتی ہے۔ اس سے جسم میں کرئیٹنن کا لیول مینٹین کرنے میں زیادہ مدد ملتی ہے۔ ساتھ ہی کڈنی کے ریکوری کا امکان زیادہ بڑھ جاتا ہے۔سماجوادی پارٹی کے بانی کو سانس لینے میں تکلیف اور لو بلڈ پریشر کی شکایت پر پچھلے مہینے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ا?دتیہ ناتھ ، نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک، تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر نے بھی اکھیلیش یادو سے فون پر بات چیت کرکے ملائم سنگھ یادو کی صحت کی جانکاری لی تھی۔

 

Related Articles