زندگی کی آخری سانس تک راجستھا ن کی خدمت کرتا رہوں گا -گہلوت

بیکانیر،اکتوبر۔راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ وہ راجستھان کے ہیں اور جہاں پیدا ہوئے اس سے درو نہیں رہ سکتے اور زندگی کی آخری سانس تک کہیں بھی،کسی بھی عہدہ پر رہیں وہ ریاست کی خدمت کر تے رہیں گے۔ مسٹر گہلوت نے آج یہاں میڈیا سے بات چیت میں یہ بات کہی۔ انھوں نے ایک سوال پر کہا ”میں کہیں بھی رہوں،کسی عہدہ پر رہوں، راجستھان کا ہوں، ماڑواڑ کا ہوں، جودھ پور کا ہوں،مہامندر کا ہوں، جہاں میں پیدا ہوا ہوں، اس سے کیسے دور ہو سکتا ہوں۔ زندگی کی آخری سانس تک کہیں بھی رہوں، تو خدمت کرتا رہوں گا۔ بار بار جو میں کہتا ہوں اس کے معنی ہوتے ہیں۔ انھوں نے بی جے پی پرریاستی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے خوب خرید فروخت کی کوشش کی لیکن ہمارے لوگ مضبوط ہیں اور ہم پانچ سال پورے کریں گے۔انھوں نے کہاکہ اگلا بجٹ نوجوانوں اور طالب علموں کے لئے ہوگااور وہ ریاست والوں کو دل سے اپیل کرناچاہیں گے کہ ان کا کوئی مشورہ ہو،وہ سیدھا مجھے بھیجے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کا اگلا مستقبل نوجوان ہی ہیں۔ انھوں نے ریاست کے لوگوں سے مودبانہ اپیل کرتے ہوئے کہا”آپ بار بار حکومت بدل دیتے ہیں۔ میرے اچھے کام ہوتے ہیں۔ تب بھی آپ ہوا میں بہہ جاتے ہیں۔ کبھی مودی کی ہوا میں بہہ جاتے ہیں۔ ایک بارملازم میرے خلاف ہو گئے تھے۔ہماری بات چیت نہیں ہو پائی اور انھونے نا راض ہوکر گانٹھ باندھ لی تھی۔اگر بات چیت رہتی تو یہ حالت نہیں ہوتی۔ملک میں مسٹر مودی کا ماحول بنااور شیلا دکشت ہار گئی، مدھیہ پردیش،چھتیس گڑھ میں ہم جیت رہے تھے، لیکن ہارگئے۔راجستھان بھی ہار گئے۔میں جنتا سے باادب درخواست کرتا ہوں کہ آپ ہمیں ایک اور موقع دیں۔ “ انھوں نے کہا کہ سیاست میں بڑی بڑی اسکیمیں لے کر آئے اور مشرقی راجستھان نہرمنصوبہ (ای آر پی سی) کے لئے کوشش کر رہے ہیں اور اس کے لئے کام بھی کر رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کو ہماری مدد کرنی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا رویہ ریاستوں کے ساتھ درست نہیں ہے۔

 

Related Articles