وستارا نے ممبئی-ابوظہبی کے درمیان براہ راست پرواز شروع کی
نئی دہلی، اکتوبر۔ ٹاٹا گروپ کی فضائی کمپنی وستارا نے ہفتہ کو ممبئی اور ابوظہبی (یو اے ای) کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کیں۔ ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ پرواز ممبئی سے آئی ایس ٹی شام 7.10 بجے اڑان بھرے گی اور مقامی وقت کے مطابق رات 8.40 بجے ابوظہبی پہنچے گی۔ اس روٹ پر یہ پہلی پرواز ہوگی جو بزنس اور اکانومی کے ساتھ ساتھ پریمیم اکانومی کلاس بھی پیش کرے گی۔ وستارا کے چیف ایکزی کیٹیو ونود کنن نے کہاکہ ہم متحدہ عرب امارات اور خلیج کے باقی حصوں میں اپنی موجودگی کو مضبوط کر رہے ہیں۔ ہم ابوظہبی کو اپنے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی نیٹ ورک میں شامل کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔‘‘ انہوں نے کہاکہ “ابوظہبی متحدہ عرب امارات میں بڑھتے ہوئے کاروبار، تجارت اور سیاحت کے ہمارے نیٹ ورک کے لیے ایک بہترین منزل ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس ہوائی راستے کے مسافر ہندوستان اور جنوبی ایشیا کی بہترین ایئر لائنز سے لطف اندوز ہوں گے۔