نتیش پھولپور سے الیکشن لڑے تو ہوگی ضمانت ضبط:کیشو موریہ

بھدوہی:ستمبر۔اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں پھول پور سیٹ سے قسمت آزمانے کی چہ میگوئیوں کے بارے میں کہا کہ اگر وہ اس سیٹ سے انتخابی میدان میں اترتے ہیں تو ان کی ضمانت ضبط ہوجائے گی۔موریہ نے یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ بی جے پی کے اتحاد سے الگ ہونے کے بعد نتیش کی پارٹی جنتا دل یو کی بہار میں دو سیٹ جیتنے کی حیثیت رہ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں جے ڈی یو نے بی جے پی سے الگ ہوکر الیکشن لڑا تھا اور تب نتیش کو دو سیٹیں ملی تھیں۔قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں نتیش کے بی جے پی کے ساتھ اتحاد توڑ کر لال یادو کی آر جے ڈی کے ساتھ مل کر بہار میں سرکار بنائی ہے۔ اس کے بعد اترپردیش کی کرمی اکثریتی پھول پور سیٹ سے نتیش کے الیکشن لڑنے کی خبریں ہمہ وقت گردش میں ہیں۔ پھول پور سیٹ سے موریہ بھی ایم پی رہ چکے ہیں۔اس سیٹ سے نتیش کے الیکشن لڑنے پر بی جے پی کے کمزور پڑنے کے سوال پر موریہ نے کہا’نتیش کمار جی کی ضمانت ضبط ہوجاے گی۔ یاد کیجئے سال 2014 کے لوک سبھاانتخابات بغیر مودی جی کے چہر کے لڑے تھے نتیش جی کے چہرے کے دم ر ان کے صرف دو ایم پی جیتے تھے۔ بہار کی عوام نے ان کی حیثیت دو ایم پی والی ہی بنا کر رکھی ہے۔موریہ نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں ان کا قدبڑھتا رہا ہے۔ اب انہوں نے جہاں اتحاد کیا ہے وہاں ان کا کیا حشر ہوگا یہ 2024 میں پتہ چل جائے گی۔ آر جے ڈی لیڈر لال یادو اور نتیش کی گذشتہ رات سونیا گاندھی سے ہوئی ملاقات کے سوال پر موریہ نے کہا100میں 60ہمارا،40میں بنٹوارا ہے اور اس تقسیم میں بھی ہمارا ہے۔ اس لئے 2014 اور2019 میں ہمارے جتنے ایم پی جیتے تھے اس سے زیادہ ایم پی 2024 میں جیتیں گے۔

Related Articles