راہل نے شری نارائن گرو کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد اپنا سفر شروع کیا

کوچی، ستمبر۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو یاتراکے 14ویں دن کا آغاز بدھ کو یہاں روحانی پیشوا سری نارائن گرو کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد کیا۔مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ”دن کی ابتدا میں نے عظیم روحانی پیشوا، فلسفی اور سماجی مصلح شری نارائن گرو کو گلہائے عقیدت پیش کیا، جن کی مساوات کی تعلیم بھارت جوڑو یاترا کے خیال کی کلید ہے۔‘‘پیدل مارچ آج کوچی کے مدوانہ جنکشن سے شروع ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔کانگریس لیڈر سچن پائلٹ اور دیگر سرکردہ لیڈران مارچ میں شامل ہوئے۔معروف ماحولیاتی کارکن سی آر نیلکندن نے مسٹر گاندھی سے ملاقات کی اور اہم مسائل پر ان سے بات چیت کی اور ‘بھارت جوڑو یاترا’ کی حمایت بھی کی۔مسٹر گاندھی کوچی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیکٹر کے منتخب نمائندوں اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ وہ کیرالہ کانگریس (جوزف) کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔بھارت جوڑو یاترا پانچ مہینوں کی ہے جو کنیا کماری سے سری نگر تک 3500 کلومیٹر لمبی پد یاترا ہوگی۔ یہ پارٹی کے قومی تعلقات عامہ کے پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد سماجی پولرائزیشن، معاشی عدم مساوات اور سیاسی مرکزیت کو اجاگر کرنا ہے۔

 

Related Articles