کیرالہ میں بھارت جوڑو یاترا
ترواننت پورم، ستمبر۔کانگریس کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کیرالہ میں منگل کو ہزاروں لوگوں کی حصہ داری کے ساتھ کجھاکٹم کے پاس کنیاکماری سے شروع ہوئی۔یاترا صبح 11بجے اٹنگل میں رکے گی اور شام پانچ بجے پھر سے روانہ ہوگی اور کللمبم پہنچے گی۔یاترا کے درمیان صبح سے ہی سڑک کے دونوں طرف لمبی قطاریں دیکھی گئی۔ یاترا میں شامل لوگ’ملے قدم،جڑے وطن‘ (قدم در قدم ہم ہندوستان کو متحد کریں) کا نعرہ لگا رہے ہیں۔کانگریس لیڈر دیہی کارکن، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے کے لیڈر اور مختلف تحریکوں میں شامل نمائندوں سے بات کریں گے۔کانگریس کی یہ یاترا3750کلومیٹر کی دوری طے کرے گی اور 150دنوں میں 12ریاستوں اور دومرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے ہوکر گزرے گی۔ اکیلے کیرالہ میں 11ستمبر سے شروع ہو کر 29ستمبر تک 19دنوں میں سات ضلعوں گزرے گی اور 450کلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔