فصل سیکورٹی پر اعلان شدہ رقم’اونٹ کے منھ میں زیرہ‘ کے مترادف:مایاوتی
لکھنؤ:ستمبر۔ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کسانوں کے ا کثریت والے صوبے اترپردیش میں یوگی حکومت کے ذریعہ فصل سیکورٹی پر محض 38کروڑ روپئے سالانہ خرچ کرنے کے اعلان کو’اونٹ کے منھ میں زیرہ‘قرار دیتے ہوئے حکومت سے ان ناموافق حالات سے نبردآزما کسانوں کی ہر سطح پر مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مایاوتی نے جمعرات کو ٹوئٹ میں لکھا’اپنی پیدوار کا نفع بخش قیمت و گنا بقایہ جات وغیرہ نہ مل پانے سےیوپی کا کسان سماج پہلے سے ہی کافی دکھی و پریشان ہے۔ اور کمزور مانسون سےان کی تشویش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ کسانوں کو ایسی خطرناک حالا ت سے نکالنے لے کے لئے ہر سطح پر ان کی مدد فورا شروع کریں۔اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے یہ بھی کہا’ ساتھ ہی، یوپی جیسے بڑے کسان سماج والے صوبے میں فصل سیکورٹی و ارتکاذ وغیرہ کے لئے اگلے پانچ سالوں میں 192کروڑ یعنی کی فی سال تقربیا 38کروڑ روپئے خرچ کرنے کی تازہ اعلان کیا اونٹ کے منھ میں زہرہ کے برابر نہیں لگتا ہے؟حکومت ان کو بھی نظر انداز کرنا بند کریں۔قابل ذکر ہے کہ ریاستی حکومت نے حال ہی میں فصل سیکورٹی اور زرعی پیدوار کے ارتکاذ میں کسانوں کی مدد کے لئے اگلے پانچ سال میں 192کروڑ روپئے کی رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپوزیش پارٹیوں اسے ناکافی بتاتے ہوئے حکومت سے بڑھانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔