نکسل ازم کو ختم کرنے کے لیے مرکز اور ریاست کو مل کر کام کرنا چاہیے: شاہ

رائے پور، اگست۔وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نکسل ازم کو ختم کرنے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو تال میل سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔آج یہاں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے رائے پور آفس کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ نکسل ازم اور دہشت گردی کے خلاف جنگ نہ صرف مرکز اور ریاست کے درمیان ہے، بلکہ یہ ترقی کا مسئلہ بھی ہے اور جب تک ان کا خاتمہ نہیں ہوتا کوئی بھی ملک یا ریاست ترقی نہیں کر سکتی۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ وہ چھتیس گڑھ حکومت کی مدد سے نکسل ازم کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے بائیں بازو کی انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے۔پولا تہوار پر چھتیس گڑھ کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے روایتی تہوار بہت سوچ سمجھ کر بنائے ہیں اور پولا تہوار کھانے سے متعلق ایک تہوار ہے، جس میں زراعت سے جڑی چیزوں کی پوجا کی جاتی وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے اس موقع پر کہا کہ انتہا پسندی ہو یا دہشت گردی، یہ انسانیت کی دشمن ہے اور ہمیں ان کے خلاف کام کرنے والی تمام ایجنسیوں کا ساتھ دینا انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ ریاست کے قیام کے ساتھ ہی ہمیں بائیں بازو کی انتہا پسندی ورثے میں ملی۔ اس کی وجہ سے فوجی شہید ہوئے، جانی نقصان ہوا، لیکن آج ہم نکسل ازم کو پیچھے دھکیلنے میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں۔ اس کے لیے چھتیس گڑھ پولیس، مرکزی سیکورٹی فورسز اور ایجنسیاں، سیاسی لوگ اور عام لوگ شکریہ کے مستحق ہیں۔

Related Articles