بھوپیندر سنگھ کو اتر پردیش بی جے پی کا نیا صدر مقرر کیا گیا

لکھنؤ/نئی دہلی، اگست۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے قانون ساز کونسل کے رکن اور سابق وزیر بھوپیندر سنگھ کو اتر پردیش کا نیا ریاستی صدر مقرر کیا ہے۔پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے جمعرات کو یہاں کہا کہ بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے جاٹ برادری سے آنے والے مغربی اتر پردیش کے سرکردہ لیڈر مسٹر بھوپیندر سنگھ کو اتر پردیش اور مسٹر راجیو بھٹاچاریہ کو تریپورہ کا ریاستی صدر مقرر کیا ہے۔ایک اور اہم پیش رفت میں بی جے پی کے قومی نائب صدر سودان سنگھ کو پارٹی کا اسمبلی الیکشن انچارج اورمسٹر دیویندر سنگھ رانا کو ہماچل پردیش کا شریک انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

Related Articles