ریاست میں سرمایہ کاری کا اچھا ماحول، کاروباری اٹھائیں فائدہ:کھنہ

دیوریا:اگست۔ اترپردیش کے مالیات و پارلیمانی امور کے وزیر سریش کھنہ نے کہا ہے کہ ریاست میں سرمایہ کاری کا اچھا ماحول ہے اور کاروباریوں کو اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔کھنہ نے دیوریا میں آبی وسائل کے مملکتی وزیر دنیش کھٹک اور اقلیتی امور کے وزیر دانش آزادا نصاری کی موجودگی میں وکاس بھون واقع گاندھی آڈیٹوریم میں ضلع کے معروف کاروباریوں اور اعلی افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ریاست کی چوطرفہ ترقی ہوری ہے۔ ریاست میں مضبوط نظم نسق اور’ایز آف ڈوئنگ بزنس’کے تحت کئے گئے اصلاحات سے ریاست میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ریاست میں 1ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔ سنگل ونڈو کیلیرنس اسکیم کی وجہ سے کاروباریوں کو کافی سہولیت ملی ہے۔ کاروبار کے قیام کے لئے مختلف محکموں سے ملنے والی این او سی، انوائرمنٹل کیلیرنس، بجلی پانی کنکشن سمیت کئی بنیادی سہولیات کم سے کم وقت میں دستیاب کرائی جارہی ہے۔کھنہ نے ضلع کے معروف کاروباریوں کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا اور اس کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دئیے ہیں۔وزیر مالیات نے دیوریا کے ایکزگٹیو انجینئر(بجلی) کو شہری علاقے میں 24گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 48گھنٹوں کے اندر خراب ٹرانسفارمر بدلنے کی ہدایت دی ہے۔ اس میں کوتاہی برتنے پر کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقے میں لو اوولٹیج اور بجلی کٹوتی کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ انتظامیہ کے ذریعہ طے شدہ کے وقت کے مطابق ہی بجلی سپلائی کی جائے۔

Related Articles