کولگام میں انکاؤنٹر چھڑ گیا
سری نگر، اگست ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے رڈ ونی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی ہے۔کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’کولگام کے رڈ ونی علاقے میں انکاؤنٹر شروع ہوا‘۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں۔قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعے کی صبح کولگام کے رڈونی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔