شاداب خان پوری طرح فٹ، ٹیسٹ ٹیم میں آنے کے خواہاں

کراچی ،جولائی۔ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہے وہاں گیند اسپن نہیں ہوتی لیکن باؤنس ملتا ہے کوشش کروں گا باؤنس سے حریف بیٹرزکو آؤٹ کروں۔ ابھی میری ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں بنتی لیکن خواہش ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں کم بیک کروں۔ ٹویٹر اسپیس پر گفتگو کی اور مداحوں کیسوالات پر انہوں نے کہا کہ اب بالکل فٹ ہوں اور چار ماہ سے کرکٹ کھیل رہا ہوں لیکن ساتھ ہی ری ہیب بھی چل رہا ہے، اب مجھے انجری سے شکار نہیں ہونا کیونکہ ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ قریب ہے۔ اگر کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا کیونکہ پڑھنا لکھنا نہیں آتا تھا۔

Related Articles