یو ایس ٹی ایم نے تریپورہ کی دو یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے

اگرتل۔میگھالیہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایس ٹی ایم) نے تریپورہ (سنٹرل) یونیورسٹی اور ریاستی حکومت کے زیر انتظام ایم بی بی یونیورسٹی آف اگرتلہ کے ساتھ دو مختلف تعلیمی تبادلے کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔یو ایس ٹی ایم کے وائس چانسلر محبوب الحق نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔اس مفاہمت نامے پر یو ایس ٹی ایم کے وائس چانسلر پروفیسر جی ڈی شرما، تریپورہ یونیورسٹی کے ان کے ہم منصب گنگا پرساد پرسین اور ایم بی بی یونیورسٹی کے پروفیسر ستیہ دیو پودار نے دستخط کیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر محبوب الحق نے کہا کہ یو ایس ٹی ایم کا مقصد 2030 تک عالمی معیار کی یونیورسٹیوں میں شامل کرانا ہے۔ انہوں نے سرکردہ تعلیمی اور تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔

Related Articles