اترپردیش کے کابینی وزیر سدھارتھ ناتھ کورونا متاثر
لکھنؤ: اترپردیش کے کابینی وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ کووڈ۔19 کے شکار ہوگئے ہیں۔ جمعرات کو انہوں نے خود کے کورونا متاثر ہونے کی خبر ٹوئٹ کر کے دی۔
ایس ایس ایم ای کے وزیر مسٹر سنگھ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’کورونا کے ابتدائی علامات دکھائی دینے پر میں نے اپنا ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔میری طبیعت ٹھیک ہے اور ڈاکٹروں کی صلاح سے میں نے خود کو ہوم آئیسولیٹ کرلیا ہے۔ میری اپیل ہے کہ آپ میں سے جو بھی لوگ کچھ دنوں قبل میرے رابطے میں آئے ہوں تو برائے مہربانی اپنی جانچ کرالیں۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر سنگھ یوگی حکومت کے 12وزیر ہیں جو کورونا کی زد میں آئے ہیں۔12وزراء میں سے دو کا انتقال ہوچکا ہے۔