جیک واڑی ڈیم میں پانی کی سطح 85 فیصد سے تجاوز
اورنگ آباد، جولائی۔مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں واقع جیک واڑی ڈیم جمعہ کی صبح تک 85 فیصد سے زیادہ پانی سے بھر گیا تھا۔کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی اے ڈی اے) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں جیک واڑی ڈیم کے علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے ناسک اور احمد نگر اضلاع کے ڈیموں سے پانی ڈیم میں داخل ہوا جس کی وجہ سے اس کی سطح آب 85 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ 14 دنوں میں ڈیم میں پانی کی سطح 32 فیصد سے بڑھ کر 85 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ڈیم کا 90 فیصد بھرنے کے بعد سیلابی پانی اس کے مین گیٹ سے نیچے کی طرف چھوڑ دیا جائے گا۔ تاہم حکام نے کہا ہے کہ وہ 1889 کیوسک پانی چھوڑیں گے، جس میں سے 1589 کیوسک ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے ذریعے اور 300 کیوسک دائیں نہر کے ذریعے بیڈ ضلع کے مزالگاؤں ڈیم میں چھوڑے جائیں گے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح 6 بجے تک ڈیم کی سطح 82.86 فیصد رہی اور سیلابی پانی کی آمد 27,387 کیوسک فی سیکنڈ ہے۔