جونپور:کھدائی کے دوران تانبے کے لوٹے میں ملے سونے کے سکے

جونپور:جولائی۔ اترپردیش کے ضلع جونپور کے مچھلی شہر (شہر) کے قاضیانہ محلے میں مزدوروں کی آنکھیں تب چمکی اٹھیں جب انہیں زمین کی کھدائی کے دوران ایک تانبے کے لوٹے میں سونے کے سکے ملے۔ مزدوروں نے اس بات کا کسی کو شبہ بھی نہیں ہونے دیا ۔ کسی طرح جانکاری ملنے پر پولیس نے سکوں کو قبضے میں لے لیا۔ سبھی سکے انگریزحکومت کے وقت ہیں۔ مزدوروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ چھ مزدور فرار بتائے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ضلع میں مچھلی شہر پرانی بازار کی ملکا رائن کی بیٹی کجیانہ محلے میں رہتی ہے۔ مکان کے پیچھے بیت الخلاءتعمیر کے لئے گڑھے کی کھدائی گذشتہ منگل کو ہورہی تھی۔مزدورراجا بابو اور اس کے پانچ ساتھی کام کررہےتھے۔ تقریبا ڈھائی فٹ زمین کھودنے کے بعد ایک برتن کھنک اٹھا۔ دیکھا تو تانبے کے لوٹے میں سونے کے سکے دکھے۔ پہلے تو بھوت پریت کے ڈر سے اسے پھینک دیا مگر پھر مزدوروں کا من بدلا اور جیب میں سکے بھر کر فرار ہوگئے۔ اگلے دن پھر سے وہ موقع پر پہنچے اور گڑھے کی کھودائی میں مشغول ہوگئے۔ ملکا رائن کے بیٹے کو کسی مزدور نے سونے کے سکے ملنے والی بات بتا دی۔ اس کے بعد اس نے کام کر رہے مزدوروں سے سکے مانگے تو اسے ایک سکا دیا گیا۔ شام ہوتے ہوتے واقعہ کی جانکاری پولیس تک پہنچ گئی۔انچارج انسپکٹر دیوانند رجک موقع پر پہنچے۔مزدوروں نے پہلے ایسے کسی واقعہ سے انکار کردیا مگر پولیس نے سختی کیا تو انہوں نے سونے کے سکے ملنے کی بات کو قبول کیا۔ مزدوروں نے پولیس کو سونے کے 9سکے دئیے۔ اس طرح کل 10سکے پولیس نے اپنے قبضے میں لئے ہیں۔ تانبے کے لوٹے میں کتنے سکے تھے یہ ابھی تک صاف نہیں ہے۔ پولیس مزدوروں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

Related Articles