ارون لال بنگال کرکٹ کوچ کے عہدے سے مستعفی
کولکتہ، جولائی۔سابق ہندوستانی بلے باز اور بنگال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ارون لال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ذرائع کے مطابق کوچ نے بنگال کو 2019-20 رنجی ٹرافی کے فائنل میں پہنچایا، نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کے جوائنٹ سکریٹری سنیہاشیش گنگولی سے ایڈن گارڈنز میں ان کے سرکاری چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ سے تھکاوٹ کی وجہ سے بنگال کوچ کے عہدے سے راحت چاہتے ہیں، حالانکہ سی اے بی نے ابھی تک اس بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سی اے بی کے صدر ابھیشیک ڈالمیا فی الحال شہر سے باہر ہیں۔بنگال سیمی فائنل میں مدھیہ پردیش سے ہارنے کے بعد اس سیزن میں رنجی ٹرافی سے باہر ہو گیا تھا۔